All blog posts
Explore the world of design and learn how to create visually stunning artwork.
جب کسی کی نکسیر پھوٹ جائے اور اس طرح پھوٹی ہو کے کسی طرح بھی بند نہ ہو رہی ہو یا پھر ایسا زخم ہو کہ وہ بہتا رہتا ہو کسی وقت بھی بہنا بند نہیں ہوتا یا پیشاب کی بیماری ہے
کہ وہ ہر وقت قطرہ اتا رہتا ہے اتا رہتا ہے اتنا وقت ہی نہیں ملتا کہ جس سے وضو کر کے نماز پڑھ سکے تو ایسے شخص کو معذور کہا جاتا ہے
اس معذور کا حکم یہ ہے کہ ہر نماز کے وقت وضو کر لے اور نماز پڑھ لے جب تک نماز کا وقت رہے گا تو اس کا وضو باقی رہے گا جب نماز کا وقت ختم ہو جائے گا اس کا وضو بھی ختم ہو جائے گا اور نماز کے لیے اور وضو کرنا پڑے گا ۔
اسی طرح وہ ہر نماز کے وقت دوبارہ نیا وضو کر لے اور نماز پڑھ لے گا ۔
اس طرح ہوا کہ جب اس نے فجر کی نماز پڑھی تو افتاب نکلنے کے بعد اس وضو سے نماز نہیں پڑھ سکتا دوسرا وضو کرنا پڑے گا اور جو سورج نکلنے کے بعد اس نے وضو کیا اس وضو سے ظہر کی نماز پڑھنا درست ہے
جب زبیر کے نماز کا وقت ختم ہو جائے گا تو پھر دوسرا وضو کرے گا اور دوسرے وضو سے عصر کی نماز ادا کرے گا اسی طرح جب عصر کا وقت ختم ہو جائے گا تو مغرب کے لیے اور وضو کرنا پڑے گا دوسرے ہی وضو سے مغرب کی نماز پڑھنی پڑے گی اسی طرح عشاء اور فجر میں ہے ۔